BIGtheme.net http://bigtheme.net/ecommerce/opencart OpenCart Templates
Breaking News
Home / NEWS UPDATES / Because of dog reduces the risk of heart disease and death | کتا پالنے سے دل کی بیماریوں اور موت کا خطرہ کم

Because of dog reduces the risk of heart disease and death | کتا پالنے سے دل کی بیماریوں اور موت کا خطرہ کم

THANKS FOR BBC URDU FOR THIS NEWS

سویڈن میں ایک تحقیق کے مطابق کتے پالنے والے افراد کو دل کی بیماریوں یا دوسری وجوہات سے موت کا خطرہ کم ہوتا

ہے۔ تحقیقی ٹیم نے 40 سے 80 سال کے درمیان کی عمر کے افراد کو رجسٹرڈ شہریوں کی فہرست سے منتخب کیا اور پھر

  ان کا موازنہ ان لوگوں سے کیا جنھوں نے کتے پال رکھ تھے۔ تحقیق کے مطابق کتے رکھنے والوں اور بطور خاص شکاری

نسل کے کتے رکھنے والوں کو دل کی بیماریوں کا خطرہ کم تھا۔

محققین کا کہنا ہے کہ کتے رکھنے سے جسمانی سرگرمیوں میں اضافہ ہو جاتا ہے اور شاید فعال افراد ہی کتا رکھنا پسند کرتے

ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ کتے پالنے سے دل کی بیماریوں کا خطرہ اس لیے بھی کم ہوتا ہے کہ اس سے انسانوں کے

سماجی رابطے اور خوشی میں اضافہ ہوتا ہے یا مالکان کے اندر کے بیکٹریا کا مائیکرو بایوم تبدیل ہو جاتا ہے ۔مائیکرو بایوم

انتہائی چھوٹے بیکٹریا کا ہجوم ہے جو معدے میں رہتا ہے۔ یہ کہا جاتا ہے کہ کتے اپنے مالکان کے مائیکرو بایوم تبدیل کر

دیتے ہیں کیونکہ وہ گھر کے ماحول میں پائی جانے والی گرد کو بدل دیتے ہیں اور ان کے مالکان ایسے بیکٹیریا کے رابطے

میں آ جاتے ہیں جو ۔ نہیں آ سکتے ہیں کتوں کی غیر موجودگی میں

محققین کا کہنا ہے کہ جو لوگ تنہا رہتے ہیں ان کے لیے کتے بطور خاص محافظ کا کردار بھی ادا کرتے ہیں۔تحقیقی ٹیم کی

سربراہ موئنیا موبانگا نے بتایا کہ ‘کتے کے مالک کے نتائج سے پتہ چلا کہ ان کی موت کے خطرے 33 فیصد تک کم ہوئے

جبکہ دل کے دورے کا خطرہ 11 فیصد تک کم نظر آيا۔

یہ تحقیق ‘سائنٹیفک رپورٹ’ نامی جریدے میں شائع ہوئی ہے اور اس میں سنہ 2001 سے 2012 تک کے اعداد و شمار

لیے گئے ہی خیال رہے کہ سویڈن میں جب بھی آپ ہسپتال جاتے ہیں تو قومی ڈیٹا بیس میں آپ کا ریکارڈ محفوظ کر لیا جاتا

ہے اور کتےرکھنے کا رجسٹر بھی سنہ 2001 سے لازمی ہے۔

برٹش ہارٹ فاؤنڈیشن کے ڈاکٹر مائیک نیپٹن کا کہنا ہے کہ پہلے بھی کتا پالنے سے دل کی بیماریوں کے کم خطرے کے تعلق

کا پتہ تھا لیکن وہ نتائج اتنے جامع نہیں تھے۔ انھوں نے کہا کہ ‘کتا پالنے کے بہت سے فوائد ہیں اور اب ہم ان فوائد میں دل 

کی اچھی صحت کو بھی شامل کر سکتےہیںں۔

Check Also

The Trade Testing Board Sindh, is Pleased to Announce the schedule of Examination for All Short Courses

EXAMS DATE (Session JANUARY  2018 to  JUNE 2018)  The Trade Testing Board Sindh, is Pleased to ...

3 comments

  1. Hi! This post couldn’t be written any better!

    Reading through this post rerminds me of my previolus room
    mate! He always kept talking about this. I will
    forward this page to him. Pretty sure he will have a good read.
    Many thanks for sharing!
    download materi kulih teknik informatika semester 1

  2. http://tinyurl.com/ycwzhsrp richard kevin baldwin iii
    http://tinyurl.com/y7a92o38 gisella anastasia
    tinggi berat
    http://tinyurl.com/y8m2vgks desta eu ei de ver voce em minha porta
    asyifa latief bikini in miss world
    http://tinyurl.com/ydhzxbnd mikha angelo foto
    http://tinyurl.com/ydhymxfr tia ivanka panji

  3. cut memey aku mah gitu orangnya
    donna agnesia islam
    denny sumargo agama
    http://tinyurl.com/ycakkhgx foto fero walandouw dan pricilla blink
    http://tinyurl.com/ybnop5dq chef marinka

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *